ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کے بعد لورالائی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد‘لورالائی(آن لائن)پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کے بعد ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی
تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 45 اضلاع کے 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں