English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی میں گدھے کو  کھیت میں گھسنے  پر دونوں  کانوں سے محروم کردیا گیا

روات : راولپنڈی  کے علاقے روات میں جانوروں پر ظلم کی ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص نے گدھے کے کھیت میں گھسنے پر اس کے دونوں کان کاٹ ڈالے۔

 ابتدائی تفصیلات کے مطابق، مالک واقعے کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے تھانے جاتا رہا۔ روات پولیس نے واقعہ کے 14 دن بعد مقدمہ درج کرلیا۔

 مدعی تنویر نے بتایا کہ 4 جون کو گدھے کے کان کاٹے گئے۔ انہوں نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ ملزم ارشد محمود کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سانگھڑ میں ایک بااثر زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ اپنے کھیتوں میں جانے پر کلہاڑی سے کاٹ دی تھی۔ پھر دو دن بعد حیدرآباد میں بھی وحشیانہ تشدد کے بعد گدھے کی ٹانگ کاٹ دی گئی۔

جانوروں پر ظلم کے واقعات نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے، شہریوں نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے