میہڑ(جسارت نیوز) ایک ہفتہ قبل گاؤں باندہی کے رہائشی نوجوان کو پنجاب پولیس کی تحویل میں لاش ملنے کا معاملہ، متوفی نوجوان کی ورثاء کا پنجاب پولیس پر نوجوان کو تشدد کرنے کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ، پنجاب پولیس کی تحویل میں نوجوان عبدالحمید ولد ولی محمد چانڈیو کی لاش ملنے کا معاملہ، بادہی کے رہائشی نوجوان کی ورثاء اور چانڈیا برادری کی جانب سے ولی محمد، سردار چانڈیو، عبدالعزیز چانڈیو ، شاہنواز ودیگر نے نیشنل پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ہمارے نوجوان کو شہداد کوٹ سے گرفتار کر کے تشدد کر کے قتل کیا ہے، ہمیں پاک پتن اسپتال بلا کر لاش دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان صحتمند تھا، کوئی بیماری نہیں تھی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس ہمارے نوجوان کی بازیابی کے لیے رشوت مانگی تھی، نہ دینے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے نوجوان کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا تھا، اس سے قبل کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا لپ پنجاب پولیس کی تحویل میں جاں بحق نوجوان عبدالحمید کی موت کی تحقیقات کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

