English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی لبنان پر حملے کی غلطی کا انجام بھیانک ہوگا ، حسن نصراللہ

بیروت : اسرائیلی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کو نشانہ بنانے  کے لیےلبنان پر حملے  کے اشارے میں اسرائیل کو بھیانک انجام سے انتباہ کردیا گیا ۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ  حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو بھی  جاری   کرتے ہوئے خطر ناک انجام سے خبر دار بھی کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل وسیع پیمانے پر جنگ چاھتا ہے لیکن اس کو اب قمیت چکانی پڑے گی ، اس کو اپنے بھیانک انجام کے بارے میں معلوم نہیں ہم نا تو اسرائیل اور نا ہی اس کے اتحادیوں سے ڈرتے ہیں ، تھوڑی سی حرکت جنگ کا سبب بن سکتی ہے ۔

 اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں ہم اس بارے میں گیم تبدیل کرنے کا فیصلہ  کرنے والے ہیں بہت جلد ایسا ممکن ہو جائے گا ۔

وزیر نے مزید کہا کہ بھرپور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہو جائے گی اور لبنان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو حزب اللہ کھلی جنگ سے جواب دے گی جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔

نصر اللہ نے یورپی ملک قبرص کو بھی خبردار کیا کہ اگر اس نے اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ بنے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا، جس میں 9 فلسطینی شہید اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہوگئے، جب کہ نصیرات میں ایک گھر پر بمباری کی گئی، جس میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

یمن کی انصار اللہ نے یونانی مال بردار جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ 12 جون کو نشانہ بنایا گیا جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے