English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گندم خریداری کی کرپشن میں کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے : فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گندم خریداری پر کرپشن کا سب کو پتہ ہے کہ کون ملوث ہے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کی کئی یونیورسٹیوں کو چلانے کے لیے وائس چانسلر نہیں ہیں ،وزارت اعلیٰ کے معاملات ٹک ٹاک کی طرح نہیں چلائے جاتے، بجلی کی لوڈشیڈنگ یا دیگر مسائل کے حل کے لیے بات کی جاتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے یی کے کے بیان پر کرپٹ لوگوں کو اینٹ ماری جائے تو بیوروکریسی کی خیر نہیں ہو گی، صوبے میں اینٹیں اور پتھر کم پڑ جائیں گے، میری تجویز ہے وزیر اعلیٰ صوبے کے 3 ڈسکوز وفاق سے لے لیں، بجلی کا نظام اور بلنگ وغیرہ وہ خود چلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے