English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہائیڈروگرافی منانے کا مقصد سمندروں کے بارے میں علم کو بہتر بنانا ہے،  نیول چیف

کراچی:  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہناہے کہ ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو سمندروں کے بارے میں ہمارے علم کو بہتر بنانے کیلئے منایا جاتا ہے، پاکستانی سمندری حدود سے گزرنے والے جہازوں کی حفاظت کیلئے متعلقہ سمندری معلومات کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

نیول چیف نے ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس سال دن کا عنوان ہائیڈروگرافک معلومات، سمندری سرگرمیوں میں حفاظت، کارکردگی اور پائیداری کا فروغ ہے، پاکستان دیگر ساحلی ریاستوں کی طرح درست سمندری معلومات فراہم کرنے کیلئے ہائیڈرو گرافک سروے اور ناٹیکل نقشے تیار کرنے کا ذمہ دار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  نیشنل ہائیڈروگرافک آفس 1976 سے نیویگیشن وارننگ جاری کرنے کیلئے کوآرڈینیٹر کی قومی ذمہ داری بھی نبھا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے