ریاض:اس سال مناسک حج کے دوران 922 افراد گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے جن میں سے 600 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 68 ہندوستانی، 60 اردن، 35 پاکستانی، 35 تیونسی، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پیر کو مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 900 لاشیں لائی گئی جن کی موت ہیٹ ویو سے واقع ہوئی تھی۔
پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق منیٰ میں 4 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ مدینہ میں 6 ،عرفات میں 3 ، مزدلفہ میں 2 اور 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ میں ہوئیں۔
سعودی حکام نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔

