ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئیڈن : سابق شامی بریگیڈیئر جنگی جرائم کے الزامات سے بری

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی عدالت نے شام سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی اہلکار کو جنگی جرائم کے الزامات سے بری کر دیا ۔ عدالت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وکیل استغاثہ مبینہ الزام سے متعلق کافی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے۔سابق بریگیڈیئر جنرل محمد حمو 2012 ء میں جنگی جرائم میں مدد دینے اور جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے الزامات میں
بے قصور پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 65 سالہ محمد حمو مختلف حملوں میں ملوث تھا، تاہم وکیل استغاثہ محمد حمو پر عائد الزامات سے متعلق شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں