ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلاحی اسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے خیراتی اور فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس کی حمایت کردی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے کہا کہ خیراتی اور فلاحی اسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری اسپتال سیلز ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ ملک کے بڑے اور مہنگے اسپتال ٹرسٹ پر قائم ہیں۔ پرائیویٹ اسپتال سیلز ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ٹرسٹ پر قائم اسپتال کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔ بڑے بڑے پرائیویٹ اسپتال اس میں شامل ہیں۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹرسٹ کے نام پر بنے اسپتالوں نے ڈاکٹرز بھی بٹھائے ہوئے ہیں جو بھاری فیس لیتے ہیں۔ ٹرسٹ کے نام پر لیب مہنگی فیس چارج کرتے ہیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ٹرسٹی اسپتال نے 20 لاکھ کا بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی۔ اگر سرکار ٹیکس کی چھوٹ دیتی رہی ہے تو ان اسپتالوں کا آڈٹ بھی کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں