English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کمی نہیں آئی ، عالمی رپورٹ

کابل: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کمی نہیں آسکی ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشن برائے افغانستان نے اپنی حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر سہ ماہی رپورٹ پیش کی اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے