English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت نے اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی

القمر

اسلام آباد (آن لائن) ضلعی (سیشن کورٹ) اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔ ہفتہ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے عدالت میں پیش کر دیے گئے۔جج اعظم خان نے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ نہیں، سارے قابل ضمانت سیکشنز لگے ہوئے ہیں، جس پر عدالت نے اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹوپی ڈرامہ کر رہی ہے، اس سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ کے پی میں لوڈشیڈنگ کر کے ٹیکسز لگا کر کے ظلم کیا گیا، یہ ناجائز پارلیمنٹ ہے، عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا اور انہوں نے چوری کیا۔ یہ حکومت اپنے اتحادی پیپلز پارٹی کو نہیں سنبھال سکتی ہے وہ حکومت کیسے چلے گی اس لیے بہت جلد یہ حکومت ختم ہونے والی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے