English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سندھ میں ایک �ی خاندان کے 2 ا�راد ڈوب گئے

القمر

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ میں حسین آباد بند کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب گئے 9سالہ بچی سمیت دو افراد جاں بحق، دو کو غوطہ خوروں نے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آبادحسین آباد دریا بند پر کراچی سے آئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے حسین آباد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے دریا بند میں ڈوبنے والے 2 افراد کو موقع پر بچا لیا جبکہ 55سالہ محمد یعقوب اور 9سالہ بچی مریم ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا فوت ہونے والے دونوں رشتے میں چچا اور بھتجی تھے، کراچی کورنگی کے رہائشی اور حسین آباد میں اپنے رشتے داروں کے گھرآئے تھے حسین آباد دریا بند پر 4 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر SHO حسین آباد ایاز علی بگھیو اپنے اسٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام تر صورتحال کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے