ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہت جلد انصاف پر مبنی فیصلے ہونگے، زرتاج گل

 فیصل آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  رہنمازرتاج گل نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات تھے، بہت جلد انصاف پر مبنی فیصلے آئیں گے، جج صاحبان نے پریشر لینے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ہماری پارٹی اور لیڈرشپ کو ختم کرنے کیلئے 9 مئی کا جو غبارہ اٹھایا گیا تھا وہ آج اپنے منطقی انجام کو پہنچا، نہ ہماری پارٹی ختم ہوئی نہ ہمارے لیڈر گھبرائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد جیل سے باہر آئیں گے اور ان کیخلاف قائم کئے گئے تمام مقدمات جلد ختم ہونگے، ہمارے خلاف قائم کئے مقدمات میں ان کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ہے صرف سنی سنائی باتوں پر مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں