ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا : بیٹری کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ سے 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ایریسیل میں پیش آیا۔ آگ فیکٹری کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گوادم میں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔ فائر بریگیڈ نے 4 گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں