ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: بینک ڈکیتی میں ملوث 88سالہ شخص کو سزا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مونٹانا میں بوڑھے آدمی کو 2 بینک ڈکیتیاں کرنے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مونٹانا کے رہایشی 88 سالہ اسٹیون وائٹ کلاؤڈ کو گزشتہ برس اگست میں 2 بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اسٹیون وائٹ کلاؤڈ نے فروری میں ایک بینک ڈکیتی کا جرم قبول کر لیا تھا۔ جج سوسن واٹرس نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر وائٹ کلاؤڈ کو 2سال قید کی سزا سنائی، جب کہ رہائی کے بعد بھی اسے 3سال تک نگرانی میں رہنا پڑے گا۔ عدالت نے وائٹ کلاؤڈ پر 3ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں