English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حالی روڈ تھانے کی حدود میں ملزمان نے پانچ لاکھ روپے چھین لیے

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، تعاقب میں آنے والے ملزمان نے اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ روپے چھین لیے۔ تفصیلات کے مطابق یاسین انصاری نامی شخص اپنے بیٹے ذوہیب کے ساتھ حبیب بینک اسٹیشن برانچ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی پانچ لاکھ کی رقم لے کر اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ پیچھا کرنے والے ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی اسلحے کے زور پر یاسین انصاری سے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔وہ اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں رقم نکلواکر لارہے تھے ،شہر میں چوری ڈکیتی کی وار داتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ پولیس امن وامان کے قیام پر ناکام نظر آرہی ہے ۔حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 سگے بھائیوں کے مرڈر کیس میں ملوث ملزمان گرفتار ،18 جو ن کی شام تھانہ حالی روڈ کی حدود مکرانی پاڑہ میں آپسی تنازع میں جھگڑا اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں رفیق بلوچ اور رمیز راجہ بلوچ کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے دوہرے قتل کے اس کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیےDSP حالی روڈ غلام مجتبیٰ شیخ اور SHO حالی روڈ سب انسپکٹر شوکت علی ملوخانی کو حکم جاری کیادوہرے قتل واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد مولا بخش کی مدعیت میں تھانہ حالی روڈ پر مقدمہ کرائم نمبر 76/2024 زیر دفعہ 504,114,302 کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا،حالی روڈ پولیس نے دوہرے قتل کیس میں ملوث دو ملزمان ولی محمد راجڑ اور راشد عباسی کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے