کوئٹہ: واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کو بجلی سے محروم کردیا گیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی سینیٹرل مچ جیل کا کہنا ہے کہ کیسکو نے3 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیل کی بجلی منقطع کی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ جیل میں سزائے موت کے 73 قیدی پھانسی کے منتظر ہیں، کُل قیدیوں کی تعداد 750 ہےجبکہ 100 سے زائد ہائی پروفائل ملزمان بھی جیل میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ 15 روز میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرانے کے بعد بھی کیسکو نے حساس جیل کی بجلی کاٹ دی ہے۔

