ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے تنیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے متعدد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، مزید اموات کا خدشہ ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ ماسکو کے حساس تحقیقاتی ادارے پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں لگی جو کہ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کے قریب 8 منزلہ کمپلیکس میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی گورنر آندرے ووروبیوف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی فریازینو میں جلتی ہوئی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، آٹھ ریسکیو ٹیمیں عمارت میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
آگ لگنے کے واقعے کے دوران زیادہ تراموات عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری سے ہوئیں ہیں ۔

