English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرخان  نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے،ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

لاہور میں وکلاکنوشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں 70سال بعد قانون اندھا نہ ہوا، چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، لاہور ہائی کورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اورجدوجہد کی ہے ۔

ان کا کہنا  تھا کہ انصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے آئین کے مطابق تھے ۔

 انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے، جو لوگوں کو انصاف دیتے ہیں آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، پنجاب کے عوام ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتیں، عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے