English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی مظاہرین کا رشی سوناک کے گھر پر دھاوا‘ 4گرفتار

برطانوی پولیس اہلکار رشی سوناک کے گھر میں گھسنے والے نوجوان سے تفتیش کررہا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے گھر میں گھسنے والے 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 4مشتبہ افراد رشی سوناک کے یارک شائر والے گھر میں گھس گئے ،جنہیں پولیس نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 20، 21 ، 43 اور 52 سال ہے اور تمام افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔ انہیں حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے گھر کے باہر کیے گئے احتجاج کے دوران ایک شخص کی گھر میں گھسنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ واقعے کے وقت رشی سوناک اپنے انتخابی حلقے کربی سگسٹن میں جاپان کے سرکاری دورے کے سلسلے میں خطاب کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کا تعلق یوتھ ڈیمانڈ نامی گروپ سے ہے۔ اس گروہ کا مطالبہ ہے کہ ٹوریز اور لیبر پارٹی دونوں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائیں، اور تیل اور گیس کے تمام نئے لائسنسوں کو بند کرنے کا عہد کریں۔ گروپ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 3مظاہرے میں حصہ لے رہے تھے، جب کہ چوتھا شخص ایک فوٹوگرافر تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے