English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیریں مزاری کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر جواب طلب

القمر

اسلام آباد: (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف توہین عدالت کیس میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔رپورٹ آئندہ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، شیریں مزاری اپنے وکیل احسن پیرزادہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے جمعہ کوصبح ساڑھے 9 بجے تک وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔یاد رہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر شیریں مزاری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ 4 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے