اسلام آباد: نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت دینے کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں نیب نے استدعا کہ سپریم کورٹ 14 مئی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو منظور کرے، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

