اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں فضائی اور زمینی حملے کیے، جس کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 765 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 86 ہزار 429 سے تجاوز کر گئی ہے۔

