English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت : ٹرک اور بس کے تصاد م میں 13افراد ہلاک

بھارتی پولیس اہلکار ٹرک اور بس کے تصادم کے بعد جائے وقوع کا معاینہ کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں منی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے شمال مغرب میں تقریباً 326 کلومیٹر کے فاصلے پر ہاویری ضلع کے گنڈے نہلی کراس کے قریب پیش آیا۔ بس میں کل 17 افراد سوار تھے جو مندر میں پوجا کے بعد گھر جا رہے تھے۔ حادثے میں 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7خواتین، 4مرداور ایک بچہ شامل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے