English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپ میں وارداتوں میں اضافہ‘ امارات نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

القمر

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے یورپ میں سیاحوں سے لوٹ مار کے واقعات کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو اسپین ، جارجیا، اٹلی ، برطانیہ ، فرانس اور آسٹریا کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان ممالک میں سیاحوں سے لوٹ مار اور چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔اماراتی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں سیاحت کے دوران شہری مکمل طور پر چوکس رہیںاور خواتین زیور پہننے سے گریز کریں۔ سرکاری کاغذات ،پاسپورٹ محفوظ جگہ پر رکھیں اور قابل اعتبار گاڑی کی بکنگ کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے