English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ: پی ٹی آئی کا تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

fake budget, rejects

  اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافی چارجز سمیت ملک دشمن بجٹ  کے خلاف  آل پاکستان انجمن تاجران کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر غیرمنتخب ایوان کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی سرکاری کوششوں کی روزِ اول سے مخالفت کرتے آئے ہیں جب کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں کورونا وبا اور عالمی مہنگائی کے باوجود معاشرے کے تمام طبقات کے معاشی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ مینڈیٹ چور سرکار نے ربڑ اسٹیمپ اور غیرنمائندہ ایوان سے تاریخ کا بدترین اور ظالمانہ بجٹ منظور کروایا ہے۔عوام لاقانونیت کی چھتری میں مینڈیٹ چوری کے ذریعے مسلط کی گئی سرکار کی رخصتی کیلئے ملک گیر پرامن احتجاج کی تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے