کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے ، سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3سو فیصد اضافہ کیا گیا ، صحت اور امن وامان کے لئے غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیں ، نئے مالی سال کے آغاز سے ہی بلاتاخیر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کریں گے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر وزراء اور اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا، سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا، صحت اور امن و امان کے لئے غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیں ، نئے مالی سال کے آغاز سے ہی بلا تاخیر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیں گے ، وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ، کوئی خیانت برداشت نہیں کریں گے، بجٹ کی تشکیل اور منظوری پر تمام اتحادی جماعتوں کا تعاون حاصل رہا۔
