English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اختلاف کے باجود مولانا فضل الرحمن کیساتھ بیٹھونگا، حامد رضا

القمر

اسلام آباد (آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود بھی مولانا فضل الرحمن کیساتھ بیٹھوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میرے مئوقف کے دوسرے حصے کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اتحاد میں کثرت رائے یا اتفاق رائے سے فیصلے ہوں تو مجھے قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چار ایک یا کثرت رائے سے فیصلہ ہوتا ہے کہ مولانا کے ساتھ جانا ہے تو میں بھی شامل ہوں گا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا نکتہ نظر رکھا اس کے باوجود مولانا کے ساتھ جانے کا فیصلہ ہوا تو شامل ہوں، کثرت رائے سے اتحاد کے فیصلوں کا پابند ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے