English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائن: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک

القمر

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے شہر زامبوآنگا میں آتش بازی کے ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ سے اطراف کے مکانات اور کاروباری مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں اموات کی تعداد 5 ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسپتالوں میں داخل کرائے گئے زخمیوں کی تعداد 20 ہے جن میں سے 8 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ماہرین کی ٹیموں نے جائے وقوع پر دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے