English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایوارڈ فنکشن سے سیدھی کیمو تھراپی کے لیے گئی ، حنا خان

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکارہ حنا خان نے کہا ہے کہ ایوارڈ فنکشن سے سیدھی کیمو تھراپی کروانے کے لیے اسپتال گئی تھی۔

اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا جس دن کینسر کی تشخیص ہوئی اسی روز ایک ایوارڈ کی تقریب تھی۔ میں نے اپنے اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کے لیے سب کچھ نارمل رکھنے کے لیے ایوارڈ فنکشن میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایوارڈ کی تقریب سے پہلی کیمو تھراپی کروانے اسپتال گئی۔ یہ میری زندگی بدلنے والا لمحہ تھا۔ اس لمحے میں سارا گلیمر ہوا ہوگیا۔ میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل دور سے گزر رہی ہوں لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔ حنا خان نے چند روز قبل کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے