English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوادچودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،شعیب شاہین

القمر

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنماء اور قانون دان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جب چاچے تائے لوٹے بن جائیں توماموں کو کردار اداکرنا پڑتا ہے،فوادچودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،گھروالوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ سپریم کورٹ سے باہرمیڈیاسے گفتگومیں فواد چودھری کی نجی ٹی وی چینل پرکی گئی گفتگوپرردعمل میں شعیب شاہین نے کہا کہ جب چاچے لوٹے بن جائیں اور پارٹی سے بے و فائی کرکے دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں توپھرماموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہی پڑتاہے،فوادچودھری کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ گھرمیں بیٹھیں گھروالوں کے ساتھ وقت گزاریں۔انھوں نے کہاکہ فوادچودھری کوزیادہ شوق ہے تووہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا انتظار کریں اور جب وہ باہرآئیں گے تووہ رکنیت کے لیے اپلائی کریں، اگربانی پی ٹی آئی انھیں اجازت دیتے ہیں توآجائیں مگر ایسا ہوگا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے