English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشی استحکام کیلیے تمام جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے، زرداری

القمر

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ریلوے،عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کاکہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل ، سیاسی و معاشی استحکام کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے،اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔غلام احمد بلور نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے