English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے ۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثناکی درخواست مسترد کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کا حکمنامہ جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے، تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے