English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں کی آپس میں ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آگیا جبکہ اہلکاروں نے لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

پولیس اہلکاروں کو گتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار اور دیگر ساتھی لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے۔ جبکہ ایس پی انڈسٹریل ایریا نے اے ایس آئی کو معطل کردیا۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، انکوائری میں جو قصور وار پایا گیا اس کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے