ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ،شاہ محمود ،شیخ رشید ،اسد قیصر تھانہ آبپارہ میں درج،مقدمے سے بری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی
سمیت تمام ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور دیگرکی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصرکیانی نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید، اسد قیصر اور دیگر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ سے بری کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں