ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان میں وزارت عظمی کی جنگ جاری ہے، بیرسٹر سیف

could not ensure end to load shedding

  پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں وزارت عظمی کی جنگ جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی راجکماری کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، وہ کون ہے جو آپ کو کام نہیں کرنے دے رہا، آپ کے چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر یہ فریاد کیوں؟

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں، خاندان شریفیہ میں وزارت عظمی کی جنگ جاری ہے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف بمقابلہ شہباز شریف گروپ آپس میں مشت و گریباں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کے ذریعے دبائی ہوئی ہے، مریم نواز کا ہدف بھی شہباز شریف اور اس کی حکومت ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کرسی کی اس اندرونی لڑائی میں عوام رل رہے ہیں، عوام کے مسائل کی خاندان شریفیہ کو پرواہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں