English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے ٹیکسز:آٹے کی قیمت میں 7 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان

Mahmood Maulvi

کراچی: حکومت کی جانب سے نئے مالی سال میں لگائے گئے ٹیکسز کے لاگو ہونے کے بعد آٹے کی قیمت میں 7 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجٹ میں عائد کیے گئے ٹیکسز نافذ ہونے کے حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اس حوالے سے فلور ملز مالکان نے حکومت کو کہا ہے کہ گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے اگر اس مطالبے کو نہ مانا گیا تو فلور ملز نبند کرنے کے علاوہ ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان فورمز ایسوسی ایشن چودھری عامر عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7روپے فی کلو تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا جب کہ میدہ، فائن آٹا کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے