English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثالثوں سے مشاورت کے بعد ہم جنگ بندی کیلیے اب بھی تیار ہیں،  حماس

Sabotage Ceasefire Efforts

غزہ:اسلامی مذاحمتی تحریک(حماس)کا کہنا ہے کہ ہم تو جنگ بندی کے لیے ہر بار تیار ہوئے ہیں لیکن اسرائیل نے فرعونیت کے نشے میں ہمیشہ جنگ بندی کے معاملے سے راہ فرار اختیار کی ہے، اب بھی غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کیلئے قطر اور مصر کے ثالثوں سے مشاورت کی ہے۔

ترجمان حما س نے کہا کہ ہم نے فلسطینی عوام کے خلاف  جارحیت روکنے  کیلئے  اپنے ثالث بھائیوں کیساتھ کچھ تجاویز کا تبادلہ خیال کیا ہے، ہماری چندبنیادی  شرائط ہیں ، انسانیت کے ناطے اسرائیل کو ان شرائط کے ساتھ جنگ بندی کرنی چاہیے، لیکن اسرائیل عالمی عدالت میں مجرم ٹہرنے کے بعد بھی مزید ظلم ڈھا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نتھن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو ثالثوں سے حماس کا جواب مل گیا ہے، تمام شرائط کا جائزہ لینے کے بعد  جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے