English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فارمز 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے تھے، الیکشن کمیشن

across the country

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےواضح کیا کہ فارمز 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر وقت پر اپ لوڈ کر دیئے گئے تھے۔

سوشل میڈیا اور میڈیا  پر فارمز 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر نہ ہونے کی خبروں کی گردش  کی تردید کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ  جہاں تک پی پی 159 لاہور کا تعلق ہے تو اس کے تمام فارم 45 اور فارم 46 بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی موجود تھے۔

ترجمان  نے کہا کہ  اس نوعیت کی مزید گمراہ کن معلومات پھیلائی جارہی ہیں لیکن چونکہ مختلف انتخابی حلقہ جات کے کیسز اب الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت ہیں اس لئے الیکشن کمیشن اس پر مزید رائے دینا مناسب نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے