ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر فاروق کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی اپیل پر رپورٹ طلب

لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکلوانے کی درخواست پر ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل
ہو گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ملک سے باہر تھا جب مقدمہ اور انکوائریوں کو شروع کر دیا گیا، عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے۔ عدالت نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں