English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ مسرد کر دیا

القمر

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کردیا،بجلی کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے عوام کا معاشی قتل قرار دیدیا،پی ٹی آئی کے سینئر ہنما اسد قیصرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 5.72 روپے فی یونٹ کے ظالمانہ اضافے سے غربت اور مہنگائی سے تنگ عوام کا معاشی قتل ہوگا، وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے کی شدید مذمت کرتا ہوں، بجلی کے نرخوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا،مینڈیٹ چور حکومت اور عوام دشمن حکومت عوام کے معاشی قتل پر تلی ہوئی ہے،ظالمانہ ٹیکسز پر محیط بجٹ کے بعد بجلی کی بنیادی قیمت میں ہوشربا اضافے سے نہ صرف عوام کی قوت خرید متاثر ہو گی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف آج مانسہرہ میں اور کل اسلام آباد میں جلسے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے