ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی علی رضا دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق

dental clinic

کراچی: چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی رضا دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی علی رضا کا قتل کریم آباد  پر ہوا ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 11 خول برآمد ہوئے۔

پولیس ترجمان نے کہاکہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اپنے ساتھ سیکیورٹی گارڈ نہیں رکھتے تھے، تاحال  واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی سامنے نہیں آئی، موٹر سائیکل پر 2 مسلح ملزمان تھے جنہوں نے ٹارگٹ کیا، ایک اجرک اوڑھے ہوئے تھا جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

وزارت داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں