ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں امریکی کوہ پیما کی لاش 22 سال بعد مل گئی

امریکی کوہ پیما ولیم اسٹیمف کی لاش جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے ایک گلیشیر سے مل گئی ہے۔ ولیم اسٹیمف 22 سال قبل ایک بڑے برفانی تودے کے گرنے سے لاپتا ہوا تھا۔

کارڈیلیرا بلانکا کے علاقے میں شدید گرمی کے باعث جب گلیشیرز پگھلے تو ولیم اسٹیمف کی لاش سامنے آگئی۔ یہ گلیشیر ہواسکارا کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔

پیرو کے بعض دور افتادہ علاقے انسانی پہنچ سے دور ہیں۔ یہاں صرف مہم جو افراد اور کوہ پیما ہی پہنچ پاتے ہیں۔ بہت سے جنگلات میں بھی لوگ داخل ہونے سے گریز کرتے ہیں۔

59 سالہ ولیم اسٹیمف کی لاش سلامت ملی ہے۔ برف میں دبی رہنے کی بدولت اُسے کیڑے مکوڑے نہ کھاسکے۔ جس علاقے سے یہ لاش ملی وہ سمندر کی سطح سے 22 ہزار فٹ بلند ہے۔

ولیم اسٹیمف کے کپڑے، جوتے اور دیگر اشیا بھی سلامت تھیں۔ اُس کی جیکٹ کی جیب میں پاسپورٹ بھی تھا جس کے ذریعے اُس کی شناخت پلک جھپکتے میں ہوگئی۔

گزشتہ مئی میں اِسی علاقے میں ایک اسرائیلی کوہ پیما و مہم جُو کی لاش لاپتا ہونے کے ایک ماہ بعد ملی تھی۔ گزشتہ ماہ ایک اطالوی کوہ پیما بھی ایک مشکل چوٹی کو سَر کرتے ہوئے گر کر ہلاک ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں