ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم برآمد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم

Corruption will not be tolerated
Corruption will not be tolerated under any circumstances, Prime Minister Shehbaz Sharif

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ گندم   کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بطور اسپیکر آپ کی آئینی ذمہ داری اور یہ آپ کی سخاوت بھی ہے کہ آپ لیڈر آف اپوزیشن کو بولنے کا موقع دیتے ہیں حالانکہ سابق اسپیکر اسد قیصر جب اسپیکر تھے تو یہ اس وقت قائد حزب اختلاف کو بات ہی نہیں کرنے دیتے تھے۔

شہباز شریف نے  پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ البتہ یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں گندم اور چینی برآمد ہوئیں اور پھر دونوں چیزیں درآمد کی گئیں اور اربوں کھربوں روپے کہاں گئے؟ وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

  اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی  کے اجلاس میں   وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچے تو انکی  آمد پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں