English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکل میں آجائینگے ،سنی تحریک

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے آئی ایم ایف کے ایما پر کب تک بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس بڑھائیں گے؟ عوام دن بدن پریشانی میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات میں آجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پکا قلعہ، گڈز ناکہ ،لطیف آباد 5 اور 7 نمبر کے دورے کے موقع پر معززین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھانے پینے کی اشیا ء پرسے سیلز ٹیکس اور ہولڈنگ ٹیکس ختم کریں، اس کی وجہ سے عوام کی قوت خرید مزید کم ہوتی جا رہی ہے، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے اور 200 یونٹ سے زیادہ استعمال پر جو ٹیرف تبدیل کرنے کا ظالمانہ فارمولا بنایا گیا ہے، اسے فوری ختم کیا جائے، دنیا میں جو چیز زیادہ خریدی جاتی ہے اس کے ریٹ کم ہوتے ہیں، یہاں انوکھا قانون بنایا گیا ہے کہ بجلی جتنی زیادہ استعمال کرو گے، ریٹ زیادہ ہو جائیں گے۔ محمد خالد قادری نے 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی کا ٹیر ف جو بجٹ میں بڑھایا گیا تھا وہ واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عوامی مسائل بالخصوص مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے، تمام سرکاری اداروں اور اسٹریٹ لائٹس کو سولر پینل پر منتقل کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے