English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مون سون بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20 جولائی کے بعد بارشوں کا سبب بنے گا، اس وقت شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے، آج شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، اس وقت شہر میں ہوائیں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں 27 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے