ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ

 کراچی: محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگا۔

ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلور ملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے جس کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین فلور ملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جمعرات سے گندم کی پسائی بھی روک دیں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے۔

ایسوسی ایشن نے تمام فلور ملز احتجاجا غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

عامر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں