اسلام آباد:آئی ایم ایف نے آٹے کے بعد چاول کی فروخت پر بھی ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی ہدایت کردی، جس کے بعد چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس خریدار سے فروخت شدہ پروڈکٹ کی رقم کے علاوہ وصول کیا جائیگا۔ ٹیکس کی رقم انکم ٹیکس فائلرکی ریٹرن فائل میں جمع کروائی جائے گی۔
ڈسٹری بیوٹر یا ڈیلرز سے ٹیکس کی وصولی مینوفیکچرر اور کمرشل امپورٹر کریں گے،نان فائلر کی صورت میں ایڈوانس ٹیکس دو فیصد وصول کیا جائے گا۔

