ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا: سابق وزیر زراعت کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا

جکارتہ: انڈونیشیا کے سابق وزیر زراعت سحرالیاسین لیمپو کو بدعنوانی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عدالت میں  نیسڈیم پارٹی کے رہنما لیمپو پر 2020 سے 2023 تک عہدے پر رہتے ہوئے 44 ارب سے زائد انڈونیشین روپیہ (تقریبا 27لاکھ  ڈالر) رشوت لینے کاجرم ثابت ہوا۔

جکارتہ کی کرپشن کورٹ میں فیصلہ سناتے ہوئے ججز پینل کے چیئرمین ریانٹو ایڈم پونٹوہ نے کہا کہ 69 سالہ سابق وزیرکو 30کروڑ انڈونیشین روپیہ (تقریبا 18ہزار500 ڈالر) کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا،عدم ادائیگی جرمانہ  پر انہیں مزید چار ماہ کی قیدکی سزا بھگتنا ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں