English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ کا سپریم کورٹ فیصلے پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

snatching power

سیال کوٹ: مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع  خواجہ آصف نے  کہا ہے کہ مخصوص نشستوں  کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کو دوبارہ لکھنا عدلیہ نہیں، پارلیمنٹ کا کام ہے۔ پارلیمنٹ نے ہی آئین بنایا ہے اور یہی ترامیم کرتی ہے۔ آئندہ بھی کبھی ضرورت پیش آئی تو آئینی ترامیم پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں جو سائل ہی نہیں تھا، جس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہی نہیں، آپ نے اسے انصاف فراہم کررہے ہیں۔ چھوٹی عدالتوں سے بڑی عدالتوں تک سائلین انصاف کے منتظر ہیں، عدلیہ کو وہ دکھائی نہیں دے رہے، لوگوں کو پھانسی پر چڑھنے کے بعد انصاف ملا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پیر کے روز مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے  پر نظر ثانی کی اپیل کے حوالے سے اتحادی  جماعتوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا میں ہماری عدلیہ کا اس وقت 134 واں نمبر ہے جسے اوپر لانے کی کوشش نہیں کی  جا رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے